ن کے دوسرے سب سے بڑے شہر عدن کی متعدد سرکاری عمارتوں پر القاعدہ کا سیاہ پرچم لہرا رہا ہے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بحران زدہ ملک میں ریاستی بالا دستی کی عدم موجودگی کا فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے دہشت گرد آہستہ
آہستہ ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔ القاعدہ کی پیش قدمی یمن کو مزید دلدل میں دھکیل دے گی۔ مقامی باشندوں کے مطابق بندرگاہی شہر عدن کے تمام بڑے اور مرکزی حصوں میں القاعدہ کے عناصر گاڑیوں میں دندنا رہے ہیں اور التواھی نامی علاقے کے کے ایک پولیس اسٹیشن پر بھی اس دہشت گرد تنظیم کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔